• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سوڈان، جھڑپوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک، 3500 زخمیتازترین

April 22, 2023

خرطوم (شِنہوا)  سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جاری جھڑپوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور 3 ہزار 500 زخمی ہوچکے ہیں۔

سوڈان کے وزیر صحت ہیثم محمد ابراہیم نے ایک بیان بتایا  کہ جمعے کو ہلاکتوں کی تعداد 400 سے زائد ہوگئی تھی جبکہ تقریباً 3ہزار 500 افراد زخمی ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر واقعات  خرطوم میں ہوئے جہاں130  اموات ہوئیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 ہزار 900 ہے۔

وزیرصحت کے مطابق گزشتہ دنوں کی نسبت  جمعہ کو اموات اور زخمیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔جمعہ کو 59 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے تھے۔

سوڈان میں 15 اپریل سے خرطوم اور دیگر علاقوں میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان مہلک مسلح جھڑپیں ہو رہی ہیں اور دونوں فریق ایک دوسرے پر تنازع شروع کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔