• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ میں پہلی ششماہی کے دوران نئی توانائی صلاحیت میں 103 فیصد اضافہتازترین

August 05, 2024

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار خطہ ہوا اور شمسی وسائل سے مالا مال ہے جس کی بدولت رواں سال کی پہلی ششماہی میں نئی توانائی صلاحیت میں گزشتہ برس کی نسبت 103 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ گرڈ سنکیانگ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سنکیانگ میں نئی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 1 کروڑ 40 لاکھ 80 ہزار کلوواٹ ہوچکی ہے جس میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 42 لاکھ 80 ہزار جبکہ اور شمسی توانائی کی 98 لاکھ کلوواٹ ہے۔

کمپنی کے ایک منیجر نے بتایا کہ رواں سال یہ خطہ توانائی کے تحفظ ، ماحول دوست اور کم کاربن میں پیشرفت کے لئے اپنے وسائل اور جغرافیائی فوائد سے بھرپور استعفادہ کررہا ہے۔ توانائی کے وسائل میں قومی اسٹریٹجک بنیاد بنانے اور نئی توانائی کے ساتھ ایک نئی قسم کا بجلی نظام قائم کرنے کی کوششیں مسلسل تیز کی جارہی ہیں جس سے قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھ رہا ہے۔

سنکیانگ کی اس وقت نئی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 8 کروڑ کلوواٹ سے زائد ہوچکی ہے۔  تمام 14 پریفیکچر سطح کے علاقوں میں نئی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 10 لاکھ کلو واٹ سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ سنکیانگ میں نئی توانائی کے 3 مرکز ہیں جن کی گنجائش ایک کروڑ کلو واٹ ہے۔