ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں چین-پاکستان سرحد پر واقع ایک بڑی تجارتی راہداری خنجراب پاس پر مسافروں کی کسٹم کلیئرنس دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
خنجراب کسٹم کے مطابق2016 سے 2020 تک خنجراب پاس پر درآمدی اور برآمدی کارگو کا حجم 2 لاکھ ٹن تک پہنچ گیا۔
سطح سمندر سے تقریباً 5 ہزار میٹر بلندی پر واقع درہ خنجراب چین اور پاکستان کے درمیان ایک بڑا تجارتی مقام اور جنوبی ایشیا اور یورپ کا ایک اہم گیٹ وے ہے۔ چین اس تجارتی راہداری کے ذریعے بنیادی طور پر ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء درآمد کرتا ہے اور بنیادی طور پر پودے اور جڑی بوٹیاں برآمد کرتا ہے۔