• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ کی سماجی ترقی، اور لوگوں کی زندگیوں کی بہتری میں مسلسل پیش رفتتازترین

August 28, 2022

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے نےگزشتہ ایک دہائی کے دوران، سماجی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کے سلسلے میں مسلسل پیش رفت کی ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقائی کمیٹی کے سیکرٹری ما شِن گروئی نےایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  2021 میں، سنکیانگ کی جی ڈی پی 2012 کے اعداد و شمار کو دوگنا کرتے ہوئےتقریباً 16 کھرب یوآن (تقریباً 232ارب80کروڑ امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

گزشتہ دہائی کے دوران، سنکیانگ کے مالی اخراجات کا 70 فیصد سے زیادہ لوگوں کی معاش کی بہتری پر خرچ ہوا ہے۔ سنکیانگ کے وسیع دیہی علاقوں میں تین سال کی پری اسکول کی تعلیم اور 9 سال کی لازمی تعلیم مفت ہے، اور جنوبی سنکیانگ کے چار پریفیکچرز 15 سال کی مفت تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ 

سنکیانگ نے گزشتہ دہائی کے دوران پارٹی کی نسلی پالیسیوں کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے، تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے درمیان وسیع تبادلے اور انضمام کو فروغ دیا ہے۔

پریس کانفرنس میں سنکیانگ کی علاقائی حکومت کے چیئرمین ایرکن تونیاز نے کہا کہ سنکیانگ نے شاہراہ ریشم اکنامک بیلٹ کے بنیادی علاقے کی ترقی جاری رکھی ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ منسلک ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو مضبوط کیا ہے۔