• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ کی غیر ملکی تجارت میں 30.9 فیصد اضافہتازترین

September 26, 2024

ارمچی (شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے کی رواں سال کے پہلےآٹھ ماہ کے دوران غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30.9 فیصد اضافہ ہوا۔

ارمچی کسٹمز کے مطابق جنوری سے اگست تک  خطے کی درآمدت اور برآمدات کا مجموعی حجم 285 ارب 32 کروڑیوآن (تقریباً 40 ارب 55کروڑ ڈالر) تک پہنچ گیا۔  ارمچی کسٹمز کے نائب سربراہ لی چنگھوا  کا کہنا ہے کہ  سنکیانگ کی غیر ملکی تجارت میں غیر معمولی  اضافہ جزوی طور پر جامع بانڈڈ زونز کے قیام کی وجہ سے  جن کی بدولت لاجسٹک  کارکردگی  بہتر ہونے کے ساتھ  ساتھ بین الاقوامی منڈیوں میں کامیاب توسیع ہوئی ہے۔

  بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) میں شریک ممالک کے ساتھ سنکیانگ کی تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ہوا، جو پہلے آٹھ ماہ میں خطے کی کل غیر ملکی تجارت کا 92.5 فیصد  ہے۔ مذکورہ مدت کے دوران  قازقستان اور کرغزستان خطے کے بڑے تجارتی شراکت دار تھے۔