• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ، ابتدائی 11 ماہ کے دوران غیرملکی تجارت میں 60 فیصد تک اضافہتازترین

December 29, 2022

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی غیرملکی تجارت میں رواں سال جنوری سے نومبر کےدوران گزشتہ برس کی نسبت 59.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 219.4 ارب یوآن (تقریباً 31.6 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا۔

ارمچی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق خطے کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 65.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 198.6 ارب یوآن سے زائد ہوگئی جبکہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ اس کے تجارتی حجم میں بھی 8.8 فیصد اضافہ ہوا ۔

کسٹمز نے بتایا کہ جنوری سے نومبر کے دوران سنکیانگ کے 4 جامع مختص علاقوں ، ارمچی، ہورگوس، الاشانکو اور کاشغر کی درآمد اور برآمد کا حجم گزشتہ برس کی نسبت 494.9 فیصد بڑھ کر 71.48 ارب یوآن ہوگیا۔ 

کسٹمز نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل، گارمنٹس ، مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات سنکیانگ کی اہم برآمدی اشیاء تھیں۔ لیتھیئم آئن بیٹریز اور شمسی سیل کی برآمد میں نمایاں اضافہ ہوا۔

کسٹمز نے کہا کہ تجارتی سہولت بہتر بنانے، درآمد اور برآمد کنندگان کے لئے اخراجات میں کمی ، نئی تجارتی اشکال کا فروغ اور مارکیٹس کو متنوع بنانے کے لئے عملی سوچ اپنائی گئی۔