سنگاپور(شِںہوا) سنگاپور کے برڈ پیراڈائز کو عوام کے لئے کھول دیا گیاہے۔ یہ پرندوں کا ایشیا میں سب سے بڑا پارک ہے جس میں 400 سے زیادہ اقسام کے 3 ہزار 500 پرندے موجود ہیں۔
پارک نے اپنے افتتاح کے پہلے روز سیاحوں کا خیرمقدم کیا جنہوں نے ویٹ لینڈ پودوں اور سرخ پھولوں کے درمیان بسی دنیا میں چند شاندار رنگین پرندوں کو دیکھا۔
سنگاپور، برڈ پیراڈائزکے افتتاح کے پہلے روز "پینگوئن کوو" انکلوژر میں پینگوئنز کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
سنگاپور، برڈ پیراڈائزکے افتتاح کے پہلے روز خاتون سیاح (دائیں) پرندوں کو خوراک دیتے وقت خوشی کا اظہار کررہی ہے ۔ (شِنہوا)
سنگاپور، برڈ پیراڈائزکے افتتاح کے پہلے روز سیاح تصاویر بنارہے ہیں ۔ (شِنہوا)
سنگاپور، برڈ پیراڈائزکے افتتاح کے پہلے روز عملہ سیاحوں کے پہلے گروپ کا خیرمقدم کررہا ہے ۔(شِنہوا)