سنگاپور(شِنہوا)سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے پر 2023 میں 5کروڑ89لاکھ مسافروں کی آمدورفت ہوئی جو کہ 2019 کے حجم کا 86 فیصد ہے۔
ہوائی اڈے کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 3لاکھ 28ہزار لینڈنگ اور ٹیک آف ریکارڈ کی گئی جبکہ 2019 میں یہ تعداد 3لاکھ82ہزارتھی۔
2023 میں چانگی ہوائی اڈے پر انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور بھارت کے مسافر سرفہرست تھے۔ چین کے ساتھ تقریباً 40لاکھ مسافروں کی آمدورفت کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔
مسافروں کی نقل و حرکت میں بحالی کے باوجود غیر یقینی عالمی اقتصادی صورتحال کے باعث ہوائی اڈے پر مال برداری میں 6 فیصد کمی آئی جو 2023 کے دوران 17لاکھ 40ہزارٹن رہی۔