• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سمندری طوفان ایان نےفلوریڈا میں تباہی مچا دی، تقریباً 20 لاکھ صارفین بجلی سے محرومتازترین

October 03, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)سمندری طوفان ایان نے گزشتہ شب بھی طوفانی لہروں، ہواؤں اور سیلاب کے ساتھ جزیرہ نما فلوریڈا میں اپنی تباہ کاریاں جاری رکھیں جس کے باعث تقریباً 20 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں سمندری طوفانوں کے قومی مرکز کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین عوامی ایڈوائزری کے مطابق سمندری طوفان ایان سہ پہر کے وقت جنوب مغربی فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرایا اور اسے درجہ 4 سمندری طوفان قرار دیا گیا ہے اور اب 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہواؤں کے ساتھ اس کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔

بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح طوفان کا مرکز وسطی فلوریڈا میں منتقل ہو گیا ہے اور توقع ہے کہ جمعرات کے اختتام تک یہ مغربی بحر اوقیانوس پر ابھرے گا۔

ایان کے جمعہ کو شمال کی طرف مڑنے اور شمال مشرقی فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولینا کےساحلوں تک پہنچنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔