• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سلووینیا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کر لیاتازترین

June 05, 2024

لیوبلیانا(شِنہوا)سلووینیا کی پارلیمان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے  توقع ظاہر کی ہے اس اقدام سے غزہ میں تشدد کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

سلووینیا کی پارلیمان کے 90 میں 52 ارکان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔سلووینیا جو اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر ہے، سپین، ناروے اور آئرلینڈ کے بعد حالیہ ہفتوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنیوالا چوتھا یورپی ملک بن گیا ہے۔

ووٹنگ کے بعد سلووینیا کی پارلیمان کے سپیکر نے کہا کہ جمہوریہ سلووینیا فلسطین کو آزاد خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

پارلیمان میں ووٹنگ سے قبل سلوو ینین وزیر خارجہ تنجا فاجن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے  عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنیوالے ملک کے طور پر سلووینا کی ساکھ میں اضافہ ہو گا،لیکن ساتھ ہی اسرائیل پر غزہ میں حملے بند کرنے اور حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دباو بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن اور دوریاستی حل  کیلئے کام کر رہے ہیں۔