• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سلامتی و خوشحالی کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت تعاون کے فروغ میں چین کا کردارتازترین

July 06, 2023

استنبول (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربرا ہان مملکت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک ماہرین نے کہا کہ چین عالمی سلامتی اور خوشحالی کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ارکان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ترکیہ کے سابق سفارت کار اور خارجہ پالیسی کے تجزیہ کار گلرو گیزر نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی احترام اور باہمی اعتماد پر مبنی ایک کھلے مکالمے کا انعقاد خاص طور پر اہم ہے۔

دنیا اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے ایسے میں چین عالمی سلامتی اور خوشحالی یقینی بنانے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں دیکھیں گے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کیسے اس بنیادی سمجھ بوجھ کی بدولت اپنی رکنیت اور دائرہ کار کو مزید وسعت دیتی ہے ۔ جب ممالک شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا عمل شروع کریں گے تو انہیں علم ہوگا کہ ان کی رائے واقعی اہم ہے۔

گیزر نے مزید کہا کہ یہ اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک ہے جو شنگھائی تعاون تنظیم کو منفرد بناتا اور چین کے اپنے پڑوسی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے ساتھ ورکنگ تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔

گیزر کے خیالات سے انقرہ میں قائم ترک سینٹر فار ایشیا پیسیفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوغلو نے بھی اتفاق کیا۔

کولاکوغلونے کہا کہ سلامتی کے فروغ میں چین کی کامیابیاں اور تعاون قابل تعریف ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے سرحدی سلامتی بڑھانے میں "بہت مضبوط کامیابیاں" سمیٹی ہیں ۔

شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون میں مسلسل پیشرفت کی بدولت اب ایک وسیع تر تنظیم بن چکی ہے جس کے ارکان تجارت، معیشت، توانائی، تعلیم، نقل و حمل اور ثقافتی شعبوں میں اپنے تعلقات مزید بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔