• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سلامتی کونسل کی قرارداد افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کی عکاسی کرنے میں ناکام رہی:چینتازترین

March 16, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کی منظور شدہ قرارداد ملک کی تازہ ترین صورتحال  کی عکاسی کرنے میں ناکام رہی ہے جس پر اسے افسوس ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ چین نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کے مینڈیٹ میں توسیع کی مسودہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جو  اقوام متحدہ اور خصوصی نمائندہ روزا اوتن بائیفا کی کوششوں کے لیے چین کی حمایت پر مبنی تھا۔ سفیر نے ووٹ کی وضاحت کرتے کہا کہ  چین کو افسوس ہے کہ قرارداد کا مسودہ  موجودہ حالات کے مطابق افغانستان کی تازہ ترین صورتحال  کی عکاسی کرنے میں ناکام رہاہے۔

گینگ نے کہا کہ غیرملکی افواج کے انخلا کے ڈھائی سال بعد، افغانستان میں مجموعی طور پر ملکی صورتحال مستحکم ہے  معیشت اور لوگوں کے ذرائع معاش میں بہتری اوراس کی جانب سے علاقائی تعاون میں مسلسل توسیع  ہورہی  ہے حالانکہ اسے اب بھی انسانی صورتحال، اقتصادی ترقی اوردہشت گردی خطرات کے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔