• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سینوپیک نے چین کی توانائی کی ترقی پر رپورٹیں جاری کر دیںتازترین

May 30, 2024

ریاض(شِنہوا)چائنہ پٹرولیم اینڈ کیمیکل کارپوریشن یا سینو پیک نے سعودی دارالحکومت ریاض میں تین صنعتی رپورٹس جاری کردیں جن میں چین کے پٹروکیمیکل سیکٹر کے مستقبل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ان تین رپورٹس میں چائنہ انرجی آؤٹ لک 2060 (2024 ایڈیشن)،چین ہائیڈروجن انرجی انڈسٹری آؤٹ لک اور  2024 چائنہ انرجی اینڈ کیمیکل انڈسٹری ڈویلپمنٹ رپورٹ شامل ہیں۔

چائنا انرجی آؤٹ لک 2060 نے  ملک کے ماحول دوست اور کم کاربن اخراج والے اقدامات کے باعث چین میں توانائی کی کھپت اور کاربن کے  اخراج میں کمی کے رجحان کو ظاہر کیا ہے۔رپورٹ میں پشگوئی کی گئی ہے ملک میں  کوئلے کی کھپت جو ملکی توانائی سکیورٹی کا اہم عنصر ہے، کی ترقی 2025 کے آس پاس بند ہو جائے گی اور تیل کی طلب 2027 سے پہلے عروج پر ہو گی۔

چین ہائیڈروجن انرجی انڈسٹری آؤٹ لک کی رپورٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ 2060 میں چین کی ہائیڈروجن توانائی کی کھپت 8 کروڑ 60 لاکھ ٹن کے قریب پہچ جائے گی اور نان فوسل ایندھن جو ہائیڈروجن بنانے میں  توانائی کے ایک  ذریعے کے طور پر استعمال ہوتاہے، کا استعمال 93 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

کاربن اخراج میں مسلسل کمی اور کاربن کے خاتمے کے مقصد کے حصول کی طرف بڑھنے کیلئے2024 چائنہ انرجی اینڈ کیمیکل انڈسٹری ڈیویلپمنٹ رپورٹ  میں پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں وسائل کے تحفظ، شدت اور اعلی کارکردگی کی ری سائیکلنگ کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔