• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سینیگال میں بس اور ٹرک کے مابین تصادم ، 19 افراد ہلاک،20 سے زائد زخمیتازترین

January 16, 2023

ڈاکار(شِنہوا)سینیگال کے شمالی علاقے میں ایک بس اور ٹرک کے مابین تصادم کے باعث 19 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی میڈیا نے پیر کے روز بتایا کہ حکام ابھی تک لوگا کے علاقے ساکال کے نزدیک ہونیوالے تصادم کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ سینیگال کے وسطی خطے کفرین میں ایک بڑے حادثے کے تقریباً ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے جہاں 8 جنوری کو 2 بسوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔