• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سینئر چینی قانون ساز کی ہنگری کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سے ملاقاتتازترین

September 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا)نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی ہونگ زونگ نے بیجنگ میں ہنگری کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر اور ہنگری چائنا فرینڈشپ گروپ آف پارلیمنٹیرینز کے نائب  چیئرمین اولا لاجوس کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔

لی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن بھی ہیں،نے دوران ملاقات کہا کہ چین ہنگری تعلقات کو مئی میں نئے دور کے لئے ہر آزمائش پر پورا اترنے والی جامع  سٹرٹیجک شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چین ہنگری کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، اپنی روایتی دوستی اور سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے اور مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

لی نے مزید کہا کہ چین کی این پی سی ہنگری کی پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کے  مفہوم کو مسلسل فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

اس موقع پر اولا نے کہا کہ ہنگری اور چین گہری روایتی دوستی سے لطف اندوز ہو رہے  ہیں ،  انہوں نے نشاندہی کی کہ ہنگری چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے ہنگری کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی سطح بڑھانے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا بھی اظہار کیا۔