• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سینئر چینی عہدیدار کا میڈیا کی یکجہتی کو تیز کرنے پر زورتازترین

August 31, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک سینئرعہدیدار ہوانگ کن منگ نے میڈیا کی یکجہتی کو گہرا کرنے، ملکر کام کرنے اور ترقی کے لئے بڑی قوت یکجا کرنے کے لئے تیزترین اقدامات پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سرابراہ ہوانگ نے یہ بات 2022 چائنہ نیو میڈیا کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں کہی۔

ہوانگ نے اس بات کا ذکر کیا  کہ گزشتہ ایک دہائی میں ذرائع ابلاغ کے انضمام میں اہم پیشرفت اور کامیابیاں ملی ہیں، انہوں نے  ملک بھر کے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ میڈیا کے انضمام کو آگے بڑھائیں اور معیاری مواد تیار کریں جو عام افراد کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اختراعی نظریات کی قوت اور رہنما اقدامات کی افادیت کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے۔

انہوں نے مربوط ترقی کی قوت کے فروغ اور ایک صاف ستھری و اچھی طرزحکومت والی سائبر اسپیس کی تعمیر پرزور دیا جس میں تعاون، شرکت اور فائدہ بانٹنا شامل ہو۔

آل چائنہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ہونان صوبائی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے زیر اہتمام 2022 چائنہ نیو میڈیا کانفرنس  چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر چھانگ شا میں شروع ہوئی ہے۔