• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سیلینیم سے بھرپور غذا سے الزائمر کی بیماری کے اثرات کم ہوسکتے ہیں:تحقیقتازترین

February 14, 2023

کینیڈاکے شہر ٹورنٹو میں ناتھن فلپس اسکوائر پونڈ میں برین پروجیکٹ آرٹ نمائش میں دماغ کا ایک ماڈل رکھا گیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سیلینیم سے بھر پور غذاؤں سے الزائمر کی بیماری کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

گوانگ ڈونگ اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے مائکروبیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سیلینیم سے بھر پور غذا سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ روک سکتی ہے جو الزائمر کے مریضوں کے لیے ایک نئی غذائی حکمت عملی کی صلاحیت کی حامل ہے۔

الزائمر ایک اعصابی بیماری ہے جس میں یادداشت کی کمی اور سیکھنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے جس سے متاثرہ شخص کی روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دینے کی صلاحیت کمزور اور اس کا معیار زندگی خراب ہوسکتا ہے۔

گوانگ ڈونگ اکیڈمی آف سائنسزکے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی  اور دیگر اداروں  کے محققین کی مشترکہ ٹیم نے الزائمرکے اثرات کو کم کرنے کے لیے سیلینیم ملے اجزاء کو خوراک کے ساتھ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ سیلینیم براسیکیسی سبزیوں، خمیر اور مشروم جیسے بہت سے پودوں اور جرثوموں میں  پائے جاتے ہیں۔