• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا سب کے لیے ایک بہتر دنیا کے عزم کی تجدید پر زورتازترین

October 17, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سب کے لیے ایک بہتر دنیا کےعزم کی تجدید کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔ غربت کے خاتمے کا عالمی دن ہر سال 17 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

گوتریس نے پیر کے روز کہا کہ رواں سال اس دن کا موضوع عملی طور پر سب کے لیے وقارہے۔ فوری عالمی کارروائی کے لیے ایک مشترکہ پکار ہونی چاہیے۔

انہوں نے واضح  کیا کہ عدم مساوات بڑھ رہی ہے، قومی اور اندرون ملک  معیشتیں ملازمتوں میں کمی، خوراک اور توانائی کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں سے متاثر ہو رہی ہے۔ 

علاوہ ازیں عالمی کساد بازاری کے سائے منڈلا رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ماحولیات کا بحران اور بڑھتے ہوئے تنازعات بے پناہ مشکلات کا باعث بن رہے ہیں جس کا خمیازہ انتہائی غریب لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

گوتریس نے پائیدار ترقی کے اہداف کے جمود بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہنچ سے دور دھکیلا جا رہا ہے۔