نیویارک (شِنہوا) امریکی ماہر اقتصادیات اور قانونی دانشور نیل ایچ بوکانن نے ورڈکٹ ویب سا ئٹ پر ایک مضمون شائع کیا ہے، جس میں امریکی سیاسی نظام کے بارے میں ان کے جائزے پیش کیے گئے جوکہ فیصلہ کن طور پر مایوسی پر مبنی ہیں۔
انہوں نے شائع شدہ ایک مضمون میں کہا ہے کہ میں بار بار مردہ جمہوریت کی چہل قدمی کے جملے کی طرف لوٹ آیا ہوں۔
انہوں نے یہ دلیل دی ہے کہ امریکہ کا آئینی نظام، قانون کی حکمرانی، اور اس طرح خود جمہوریت پہلے ہی اپنی موت کےدہانے پر ہے اور ہم محض ناگزیر انجام کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔
بوکانن فلوریڈا یونیورسٹی کے لیون کالج آف لاء میں ٹیکسیشن میں جیمز جے فری لینڈ نامور اسکالر کے منصب پر فائز ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر واضح کیا کہ امریکی مورخ مائیکل بیسلوس نے ایک بار امریکی سیاسی تشدد کے طویل المدتی اور قلیل المدتی امکانات کی پیش گوئی کی تھی۔