• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سیاحوں کی جانب سے چین ۔ لاؤس ریلوے کا بڑے پیمانے پراستعمالتازترین

November 23, 2022

وینتیان (شِنہوا) لاؤس میں بڑی تعداد میں سیاح آرہے ہیں ۔ لاؤس کے شمالی صوبہ لوانگ پرابانگ کی سمت جانے والے 85 فیصد سے زائد سیاح چین ۔ لاؤس ریلوے کا استعمال کررہے ہیں۔

لاؤ نیوز ایجنسی نے صوبائی محکمہ اطلاعات، ثقافت اور سیاحت کے نائب سربراہ چانس مون تھی فوانہ کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ 2022 کے ابتدائی 10 ماہ میں 3 لاکھ 35 ہزار 794 سیاح ٹرین سے لوانگ پرابانگ پہنچے ۔

یہ سیاحوں کی کل تعداد کے 85 فیصد کے مساوی ہے۔ دیگر نے ہوائی جہاز، بس اور کشتی کا انتخاب کیا۔

سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدن مجموعی طور پر 13 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی کے بعد سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،اور لوگوں کی بڑی تعداد صوبہ  لوانگ پرابانگ  میں تعطیلات گزارنے آرہی ہے۔ ٹرین سے سفر پڑوسی ممالک کے ساتھ آسان رابطہ فراہم کرتا ہے۔

 

لاؤس ، لوانگ پرابانگ میں لوانگ پرابانگ اسٹیشن کی انتظار گاہ ۔ (شِنہوا)

 

صوبےکو توقع ہے کہ اگلے 2 ماہ میں  کم از کم 1 لاکھ سیاح لوانگ پرابانگ کا دورہ کریں گے جس سے تقریباً 20 کروڑ امریکی ڈالرز کی آمدنی ہوگی۔

لاؤ کے دارالحکومت وینتیان سے شمال میں تقریباً 220 کلومیٹر کی مسافت پر واقع صوبہ  لوانگ پرابانگ لاؤس کے مشہور ترین صوبوں میں سے ایک ہے اور اپنے قدیم مندروں ، قدرتی مقامات اور دیہی مناظر کے سبب سیاحوں کے لئے بڑی کشش رکھتا ہے۔