• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پیک پاکستان کی چین کے ساتھ گہری دوستی کا عکاس ہے، احسن اقبالتازترین

June 26, 2023

اسلام آباد (شِنہوا) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے  چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو پاکستان کی چین کے ساتھ گہری دوستی اور شاندار مثال کے طور پر سرا ہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا قابل اعتماد دوست ر ہا ہے۔

سی پیک  کی دسویں سالگرہ کو منا نے کے لئے وزارت منصوبہ بندی نے مختلف تقریبات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس سے سی پیک کی تشہیر کرتے ہوئے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں حاصل ہو نے والی کامیابیوں کو فروغ دیا جا ئے گا۔ 

اس حوالے سے منعقد ہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  احسن اقبال نے کہا کہ  چین نے ایسے وقت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی جب یہاں کے مقامی سرمایہ کار بھی ملک میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے، پاکستان اس حوالے سے چین کے اہم کردار کو ہمیشہ یا د رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو روزانہ 16 سے 18 گھنٹے کی لو ڈ شیڈ نگ کا سامنا تھا جو کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لئے ایک مذاق بن چکا تھا، اس سے ایسا لگتا تھا کہ ہم پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں لوگ روشنی کے لئے لا لٹین استعمال کرنے پر مجبور ہو چکے تھے۔

سی پیک نے زبردست طریقے سے اس بحران کا حل نکالا اور طے شدہ وقت سے قبل توانائی کے منصوبے مکمل ہوئے جس سے شہریوں کو اپنے گھر روشن کرنے میں مدد ملی اور حیران کن طور پر مختصر  وقت کے دوران توانائی کے بحران پر قابو پایا گیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے اُن لاکھوں غیر معروف ہیروز، چینی کارکنوں اور عہد یداروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے اہل خانہ سے دور پاکستان میں کئی سال گزارے۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ 10 سال کے دوران سی پیک کا چینی عملہ اپنے اہلخانہ کی نسبت پروگرام کے ساتھ زیادہ مخلص رہا اور سی پیک کو ایک کا میاب حقیقت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ  سی پیک کی کا میابی نے دنیا کو دکھا یا کہ کیسے آ ہنی بھائیوں اور دوستوں نے مشترکہ جیت کے عزم کے ساتھ با ہمی طور پر کام کیا  اور دونوں ممالک میں لوگوں کے لئے مواقع پیدا ہو ئے۔

چینی سفا رتخا نے کی ناظم الامور  پھا نگ چھن شوئے نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال سی پیک کو شروع کرنے  کی دسویں سا لگرہ منائی جا رہی ہے۔گزشتہ 10 سال کے دوران سی پیک نے پاکستان کی معاشی و سما جی ترقی میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔ اس کی عظیم کامیا بیوں نے عالمی توجہ حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں یقین ہے کہ دسویں سالگرہ کی تقریبات سی پیک کو فروغ دینے میں اچھی رفتار  قائم کریں گی جس سے لوگوں  کو سی پیک کے با رے میں جا ننے اور سمجھنے میں مدد ملے گی۔اس سے سی پیک کے تحت لائی گئی تبدیلیاں اور شا ندار کا میابیاں لوگو ں تک پہنچیں گی۔ تمام شعبہ جات میں اعتماد پیدا ہو گا اور سی پیک تعاون نئی بلند یوں کو چھو ئے گا۔