• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی قیادت کا اجلاس،پارٹی کانگریس کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد کاجائزہتازترین

October 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا منگل کو اجلاس ہوا،جس میں پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مطالعہ، تشہیر اور ان پر عمل درآمد انتظامات پرغورکیاگیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی جس میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی، متحد قیادت کو مضبوط اور محفوظ بنانے کے ضوابط اور کام کے طریقہ کارسے متعلق آٹھ نکاتی فیصلے پرعمل درآمد کے تفصیلی قواعد پر بھی غور کیا گیا۔