• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کی قیادت میں چین مزید شاندار کامیابیاں حاصل کرے گا:عراقی سفیرتازترین

October 19, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین میں عراق کے  سفیرشورش خالد سعید نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قیادت  چین مزید شاندار کامیابیاں حاصل کرے گا ۔

ایسے موقع پر جب مستقبل کی ترقی کے ایک خاکہ کی تیاری کے لیے بیجنگ میں سی پی سی کی ہر پانچ سال بعد ہونے والی قومی کانگریس کا اجلاس جاری ہے، عراقی سفیر نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کو چین اور دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قراردیا۔انہوں نے کہا کہ  وہ چین کی کامیابیوں اور عوام کوترجیح دینے اور مرکزی اہمیت دینے کے تصور سے بے حد متاثر ہیں، جس کا ذکر سی پی سی کے افتتاحی اجلاس کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔

عراقی سفیرنے کہا کہ گزشتہ دہائی میں، چین نے مسلسل ترقی کی ہے اور ملک کے نظام حکومت اوراستعداد کو جدید بنانے میں قیمتی تجربہ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  "عوام " ایک کلیدی لفظ ہے جس کا رپورٹ میں کئی بار استعال کیا گیا ہے ۔ سنکیانگ کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے سعید نے کہا کہ سنکیانگ نے مکمل غربت کا خاتمہ کرکے، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور مقامی معیشت، معاشرے اور ثقافت میں اعلیٰ ترقی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ سی پی سی کی جانب سے عوام کو اولین ترجیح دینے کے اس کے موقف کی علامت ہے۔