بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ایک سینئر عہدیدار نے ملک بھر میں مذہبی شخصیات اور پیروکاروں کو ینی قمری سال نو کی مبارکباد دی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ نے چینی نئے قمری سال سے قبل قومی مذہبی گروہوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک سمپوزیم میں جشن کی مبارکباد پیش کی۔
وانگ نے 2022 میں مذہبی گروہوں کے کام کو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ 2023 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں پر عمل درآمد کریں، سوچ اور عمل دونوں میں خود کو ان رہنما اصولوں کے ساتھ ساتھ مذہبی امور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں سے ہم آہنگ کریں۔
وانگ نے کہا اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مکمل ، وسیع اور ٹھوس کام کیا جانا چاہئے کہ چین میں مذاہب چینی
معاشرے سے مطابقت رکھتے ہیں اور اس عمل میں مذہبی شعبے کا بنیادی کردار ہے۔
وانگ نے چین کے مذہبی گروہوں پر بھی زور دیا کہ وہ خطروں اور پوشیدہ خطرات سے محفوظ رہیں، آزادی اور خود انتظام کی پاسداری کریں اور اس شعبے میں نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی اور استحکام کو تحفظ دیں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مذہبی گروہ جماعت ، حکومت اور مذہبی شخصیات اور پیروکاروں کے درمیان ایک پل ہیں ، وانگ نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ ان گروہوں سے تعاون جاری رکھیں اور ان کی مشکلات کے حل میں مدد دیں۔