• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی ڈنمارک کے سفارت کار سے ملاقات، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے پر تبادلہ خیالتازترین

March 08, 2023

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے بدھ کے روز بیجنگ میں ڈنمارک کے خارجہ امور کے مستقل سکریٹری جیپے ٹران ہولم میکلسن سے ملاقات کی۔

دونوں فریقوں نے چین اور ڈنمارک کے درمیان وفود کے تبادلوں کو مضبوط بنانے، سیاسی اعتماد اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور چین-ڈنمارک اور چین-یورپی یونین تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں تفصیلی  تبادلہ خیال کیا۔