بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاو نے بیجنگ میں امریکی چیمبر آف کامرس کے ایک وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت چیمبر کی صدر اور سی ای او سوزان کلارک کر رہی تھیں۔
دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات بہت اہم ہیں اور انہیں رابطے کے ذریعے افہام و تفہیم کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔