• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی آئی آئی ای سے چین اوردنیا بھرکے ممالک کے درمیان تعاون مضبوط ہوا ہے:تھائی نائب وزیر اعظمتازترین

November 03, 2023

بنکاک (شِنہوا)  تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم  اور وزیر تجارت  فومتھام ویچایاچائی نے کہا ہے کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) چین، تھائی لینڈ اور دیگر شریک ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کی عکاسی کرتی  ہے۔

5 سے 10 نومبر کو ہونے والے چھٹی سی آئی آئی ای سے قبل مقامی اور چینی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فومتھام نے کہا کہ سی آئی آئی ای مختلف مصنوعات کی درآمد اور تعلقات کو وسعت دینے کے مقاصد پورا کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے مارکیٹ کھولنے کے فیصلے سے دیگر ممالک کو فائدہ ہوا ہے۔ سی آئی آئی ای سے  برآمدی مواقع کی نشاندہی کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو چین کے مطالبات مطابق  ہیں جن سے بالآخر تھائی لینڈ کو فائدہ پہنچتا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ ایکسپو میں تھائی وفد کی قیادت کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ چین کو دریافت کرنے کا ایک موقع ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہےاس سے تھائی لینڈ کی صلاحیت کو پیش کرنے کا بھی موقع ملتا ہے۔

تھائی لینڈ کی وزارت تجارت نے چھٹی سی آئی آئی ای میں ناشتے، پروسیس شدہ پھل، سمندری غذا اور مصالحہ جات سمیت متعدد مصنوعات کی نمائش کے لیے خوراک اور مشروبات کی 20 کمپنیوں کی شرکت کا انتظام کیا ہے۔

دونوں ممالک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے فومتھام نے کہا کہ اس نمائش سےتھائی-چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔