بیجنگ (شِنہوا) شِنہوا نیوزایجنسی کے صدر فو ہوا نے بیجنگ میں چین میں کویت کے سفیر جاسم ابراہیم الناجم سے ملاقات کی،جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوۓ کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کے لیےشِنہوا کویت کے میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہےفو نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابرالصباح نے چین-کویت اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کی سمت متعین کی۔
فو نے دونوں ممالک سے معلومات اور اہلکاروں کے تبادلوں کو بڑھانے، چین-کویت دوستی اور بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو مزید کوریج دینے پر زور دیا تاکہ باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ شِنہوا نیوزایجنسی کے صدرنے کہا کہ شِنہوا عالمی میڈیا سمٹ اور بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک کی انیشی ایٹرز کونسل کے فریم ورک کے تحت کویتی میڈیا اور تھنک ٹینکس کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔