بیجنگ(شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا سے متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کے قومی میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل جمال محمد الکعبی نے بیجنگ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فو نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہمہ جہت، تیز رفتار اور مستحکم طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔
فو نے کہا کہ شِنہوا امارات نیوز ایجنسی کے ساتھ خبروں کی رپورٹنگ اور عملے کے تبادلوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے، دیگر شعبوں کے علاوہ چین-یو اے ای دوستانہ تبادلوں اور بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کی کوششوں کی رپورٹنگ کا خواہاں ہے۔
شِنہوا کے صدر فو ہوا نے اس امید کا اظہار کیا کی دونوں ادارے عالمی میڈیا سمٹ جیسے کثیر جہتی میکانزم کے تحت ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنائیں گے اور چین-متحدہ عرب امارات جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط اور گہرا کرنے میں مشترکہ طور پر مثبت کردار ادا کریں گے۔
امارات نیوز ایجنسی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ان کا ادارہ شِنہوا کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ طور پر دوستی کی کہانیاں سنانے کا خواہاں ہے۔