• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شِنہوا اور یو این سی سی ڈی میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاقتازترین

May 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی اوراقوام متحدہ کے صحرابندی پر قابو پانے کے کنونشن  (یو این سی سی ڈی) نے تزویراتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صحرابندی، زمین کے انحطاط اور خشک سالی کا مقابلہ کرنے اور پائیدار ترقی کے حصول کی کوششوں میں مشترکہ مقاصد اور اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ شِنہوانیوزایجنسی کے صدر فو ہوا نے بیجنگ میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل اور یو این سی سی ڈی کے ایگزیکٹو سیکرٹری ابراہیم سیاو سے ملاقات میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ رواں  سال یو این سی سی ڈی کی 30 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، فو نے کہا کہ یو این سی سی ڈی  کا مشن ماحول دوست  ترقی کے فلسفے کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس کی چین حمایت کرتا ہے۔ شِنہوا دنیا بھر میں صحرا بندی کا مقابلہ کرنے میں  اپنےتجربے اور کامیابیوں کو فروغ دینے اور ماحول دوست ترقی میں تعاون کے لیے یو این سی سی ڈی سیکریٹریٹ کے ساتھ تعاون میں اضافے کی خواہاں ہے۔