قاہرہ (شِنہوا) ایک مصری ماہرنے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے گزشتہ 20 برسوں کے دوران عالمی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی اہمیت ثابت کی ہے۔
مصر کے کونسل برائے خارجہ امور کے سیکرٹری جنرل ہشام ال زیمیتی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم رکن ملکوں کے درمیان استحکام اور اسی طرح عالمی استحکام کے حصول کے لیے سیکورٹی تعاون پر مبنی ہے۔
زیمیتی نے کہا کہ عوام کےلیے ترقی کے حصول کی خاطر دنیا کو استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے اسے شنگھائی تعاون تنظیم یا کسی دوسری علاقائی تنظیم کا بنیادی ہدف قرار دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کے چارٹرکے اصولوں کو اختیار کرتی ہے اور تنازعات کو پرامن طریقے سے بات چیت ، مذاکرات اور معقول طریقوں سے حل کرتی ہے۔
زیمیتی جو کہ مصر کے سابق نائب وزیر خارجہ بھی رہے ہیں نے کہا کہ پوری دنیا اب ایک جسم کی مانند بن چکی ہے، لہذا مشرق بعید میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا اثر جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور اس سے ماورا بھی محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم صرف اپنے 8 رکن ملکوں تک محدود نہیں ہے، جب ہم مصر سمیت مبصرین اور شراکت داروں کو اس میں شامل کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ تنظیم وسیع پیمانے پر وسعت اختیار کرتے ہوئے دنیا کی شا ئد نصف آبادی کی نمائندگی کررہی ہے۔