• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت تعاون کے کئی شعبوں میں چین اہم کردار نبھارہا ہے، وزیراعظم شہباز شریفتازترین

September 28, 2022

اسلام آباد (شِنہوا) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے بانی رکن کی حیثیت سے چین نے شنگھائی تعاون تنظیم میں معاونت کے کئی شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چینی میڈیا کو ایک  انٹرویو میں  وزیراعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے بعد سے اس کا سماجی و اقتصادی ترقی کا ایجنڈا زیادہ سے زیادہ جامع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان نے نئے مواقع اور ابھرتے مسائل سے نمٹنے کے لئے تجارت، ٹرانسپورٹ ، رابطوں اور صنعتی تعاون جیسے شعبوں میں اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں چین نے معاونت کے کئی شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس میں شنگھائی تعاون تنظیم ترقیاتی بینک کا قیام اور چھنگ داؤ میں چا ئنہ-ایس سی او مقامی اقتصادی اور تجارتی تعاون نمائشی زون کا قیام شامل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان زراعت میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال میں چینی تجربے سے فائدہ اٹھانے کا خواہش مند ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم فریم ورک کے تحت پاکستان سمیت رکن  ممالک علاقائی امن کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں اقتصادی ترقی یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی خدشات اور دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

ماحولیاتی تبدیلی بارے شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان اور چین کا موقف ایک ہے ،ہم توقع کرتے ہیں کہ دونوں فریق مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر قریبی تعاون کریں گے۔