شنگھائی ، شین ژین اسٹاک مارکیٹس میں اگست کے دوران مندیتازترین
September 27, 2022
بیجنگ (شِنہوا) شنگھائی اور شین ژین کی اسٹاک مارکیٹس کے اہم انڈیکسز میں رواں سال جولائی کے اختتام کی نسبت اگست 2022 کے اختتام پر کمی ہوئی۔
ملک کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق اگست کے اختتام پر شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کا کمپوزٹ انڈیکس گزشتہ ماہ کی نسبت 51.1 پوائنٹس یا 1.6 فیصد کم ہوکر 3202.1 پر بند ہوا۔
شین ژین اسٹاک مارکیٹ کا کمپوننٹ انڈیکس گزشہ ماہ کے اختتام پر 11815.8 پوائنٹس پر بند ہوا جو جولائی سے 451.1 پوائنٹس یا 3.7 فیصد کم ہے۔
اگست میں شنگھائی اسٹاک مارکیٹ میں یومیہ اوسط کاروبار 413.77 ارب یوآن (59.18 ارب امریکی ڈالرز) رہا جو گزشتہ ماہ سے 1.2 فیصد کم ہے۔ شین ژین ایکسچینج میں یہ 593.86 ارب یوآن رہا جو گزشتہ ماہ سے 1 فیصد زیادہ ہے۔