بیجنگ(شِنہوا) شنگھائی نے ورلڈ اسکلز کمپیٹیشن 2026 کی میزبانی کی بولی جیت لی ہے۔
انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارت نے منگل کوکہا ہے کہ ورلڈ اسکلز جنرل اسمبلی کے دوران چینی نمائندوں کی جانب سے ورلڈ اسکلز کے اراکین کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانےاور کارکنوں کی مہارتوں کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کرنے کے بعد اراکین نے مقابلے کی میزبانی کے لیے شنگھائی کے حق میں ووٹ دیا۔
پیشہ ورانہ مہارتوں کا اولمپکس ورلڈ اسکلز مقابلہ ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ چین اگست2019 میں روس کے شہر کازان میں منعقدہ 45ویں ورلڈ اسکلز مقابلہ میں 16 طلائی تمغوں کے ساتھ طلائی تمغوں کی فہرست میں سرفہرست تھا۔
46 ویں ورلڈ اسکلز مقابلے کے متبادل کے طور پر اس سال 15 ملکوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ فرانس کا لیون ورلڈ اسکلز کمپیٹیشن 2024کی میزبانی کرے گا۔