• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی میں اے بی بی کی سب سے بڑی روبوٹکس فیکٹری میں کام کا آغازتازترین

December 02, 2022

شنگھائی (شِنہوا) سوئٹزرلینڈ کی سرکردہ  ٹیکنالوجی کمپنی اے بی بی نے شنگھائی میں باضابطہ طور پر اپنی سب سے بڑی اور مکمل طور پر خودکار روبوٹکس فیکٹری کا افتتاح کردیا ہے جہاں روبوٹس  ہی روبوٹ سازی کرتے ہیں۔

کمپنی نے جمعہ کو کہا کہ پوڈونگ نیو ایریا میں یہ بڑی فیکٹری دنیا بھر میں اے بی بی  کی سب سے بڑی روبوٹکس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، مینوفیکچرنگ اور ایپلیکیشن بیس ہے۔ 

اس میں 15 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور یہ 67  ہزار مربع میٹرز کے رقبے پر محیط ہے۔

اے بی بی نے کہا ہے کہ شنگھائی میں یہ نئی سہولت دنیا بھرمیں اے بی بی کی تین روبوٹکس فیکٹریوں میں سے ایک ہے جس نے موجودہ مقام کی جگہ لی ہے اورایشیا میں صارفین کو مدد فراہم  کرے گی۔