• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی کا قومی ماحولیاتی رصد گاہ بنا نے کا اعلانتازترین

November 23, 2022

بیجنگ (شِنہوا) شنگھائی سال 2025 تک ایک قومی موسمیاتی رصد گاہ تعمیر کرے گا۔

چائنہ سائنس ڈیلی اخبار میں بدھ  کے روز شائع ہو نے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی موسمیاتی انتظامیہ نے موسمیاتی رصد گاہ کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ 

یہ بڑے  شہروں کے لیے آب و ہوا کے مشاہدے کا ایک کثیر تہہ دار نظام پیش کرے گا تاکہ ایک مسلسل، سدا بہار اوراعلیٰ ریزولوشن پرمبنی آب و ہوا کی خدمات  فراہم کی جا سکیں۔

شنگھائی مو سمیاتی خد مات نے اعلان کیا کہ یہ رصد گاہ  شدید  انسانی سرگرمیوں کے زیر اثر ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں  کے اہم موسمیاتی مسائل پر توجہ مرکوز رکھے  گی۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس رصد گاہ سے قدرتی آفات کی روک تھام اور اس میں کمی لانے  میں مدد ملے گی ۔علاوہ ازیں اس سے  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کاربن سے نجات  اور اس میں کمی لانے  کے اہداف کے حصول کے لیے ملک کی کوششوں میں مدد کی  توقع ہے ۔