شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی بندرگاہ نوول کرونا وائرس وبا کے باوجود 2022 میں مسلسل 13 ویں برس دنیا کی مصروف ترین کنٹینر بندرگاہ رہی ۔
بندرگاہ کے آپریٹر شنگھائی انٹرنیشنل پورٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کے مطابق 2022 کے دوران بندرگاہ پر کنٹینرز کی نقل وحمل کی تعداد 4 کروڑ 73 لاکھ بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) سے زائد رہی۔
وبائی امراض اور گزشتہ برس گرم و سرد لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے بندرگاہ نے شنگھائی انٹرنیشنل شپنگ سینٹر کے مستحکم آپریشن کی ضمانت فراہم کی اور عالمی صنعتی و سپلائی چینز کو پائیدار تحفظ دیا۔
دوسری سہ ماہی میں وبائی مرض کے بعد بندرگاہ جولائی میں کنٹینر کی نقل وحمل بارے وی طرز میں تیزی سے بحالی میں کامیاب رہی اور اس نے 43 لاکھ ٹی ای یوز کا ماہانہ ریکارڈ قائم کیا۔