• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 2 فلسطینی جاں بحقتازترین

July 07, 2023

رم اللہ(شِنہوا)شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کوایک بیان میں کہا کہ قدیم شہر نابلس میں ہونے والی جھڑپوں میں دو فلسطینی جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق  شدید جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب درجنوں فلسطینیوں نے نابلس پر دھاوا بول کر تلاشی کے لیے ایک گھر کو گھیرے میں لے کر اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا جبکہ اس دوران کچھ مسلح فلسطینیوں نے فوجیوں پر فائرنگ کی  جس پر جوابی فائرنگ کی گئی۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی میں ایمرجنسی کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دو فلسطینیوں کی شناخت حمزہ مقبول اور خیری شاہین کے نام سے ہوئی ہے۔

 اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم اسرائیل ریڈیو نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج کی ایک فورس مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے لیے قدیم شہر نابلس میں داخل ہوئی اوراس دوران تین فلسطینیوں کوگرفتارکرلیاگیا۔

اسرائیل ریڈیو کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کے حملوں میں مبینہ طور پر ملوث دو فلسطینیوں کوقتل کر دیا۔