رم اللہ(شِنہوا)شمالی مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں جمعرات کو علی الصبح اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ شہر کے رہائشی 14 سالہ فارس ابو سمرہ کی موت سرمیں اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے ہوئی جنہوں نےشہر کے النقر محلے پر دھاوا بولا۔
مزید تفصیلات بتائے بغیر بیان میں کہا گیا کہ گولی لگنے کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے قلقیلیہ ہسپتال لے جایا گیا لیکن ایمرجنسی روم پہنچنے کے فوراً بعد ہی وہ دم توڑ گئے۔
ابھی تک اسرائیلی حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے شہر کے محلے میں دھاوا بولا جس کا مقصداسرائیلی فوج کو اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنا تھا ۔
عینی شاہدین کے مطابق درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں فلسطینیوں نے فوجیوں پر پتھراؤ کیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں نےنے آنسو گیس پھینکی اورربڑکی گولیاں مارنے سمیت فائرنگ کی۔