• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شکاگو میں چین کے سال نو کی تقریبات شروع ہو گئیںتازترین

February 05, 2024

شکاگو(شِنہوا)  ڈریگن کے رقص اور ڈھول کی تھاپ نے امریکی ریاست الینوائے کے شہرشکاگو کے جنوبی حصے چائنہ ٹاؤن کے ایک چوک کی طرف لوگوں  کو متوجہ کیا، جہاں ڈریگن کے سال کے لیے نئی چینی سال کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ شکاگو میں چینی قونصل جنرل ژاؤ جیان، الینوائے کے سینیٹرز اور کانگریس نمائندوں، شکاگو کے میئر برینڈن جانسن کے نمائندے، شکاگو کی بزرگ خواتین اور چینی کمیونٹی کے رہنماؤں نے نئے سال کے لیے  تندرستی اور خوشحالی کے  لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔    شکاگو چائنہ ٹاؤن کی مرکزی شاہراہوں  کو سینکڑوں سرخ لالٹینوں سے سجایا گیا ہے، سڑکوں کے ساتھ  پولز پرخوش بختی کی علامت  چینی گرہیں لٹکی ہوئی ہیں۔ مختلف رنگوں کے ڈریگن کےچار مجسمے اس چوک میں  نصب کیے گئے ہیں جہاں شمعیں روشن کی گئی ہیں۔ 10 فروری کو چین کے نئے قمری سال  کی مناسبت سے آنے والے دو ہفتوں  تک  تقریبات کا انعقاد کیا جائے گی جن میں کنسرٹ، نئے چینی سال کی  داستان گوئی، ڈی آئی وائی ڈریگن، ڈریگن نمائش، ڈمپلنگ بنانے، پرفارمنس اور پریڈز کا انعقاد شامل ہیں۔