کویت سٹی(شِنہوا)کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابرالصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو ملک کا نیا ولی عہد مقرر کرنے کا فرمان جاری کر دیا ہے۔
کویتی سرکاری ٹی وی کے مطابق 1953 میں کویت میں پیدا ہونے والے شیخ صباح اس سے قبل 2019 سے 2022 تک ملک کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔
نئے ولی عہد جنہوں نے کویت یونیورسٹی سے پولیٹکل سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ،اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل نمائندے،سعودی عرب میں سفیر اور وزیر خارجہ کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
اپنے سوتیلے بھائی شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے 86 برس کی عمر میں انتقال کرنے پران کی جگہ شیخ مشعل 16 دسمبر 2023 کو کویت کے 17ویں حکمران بنے تھے ۔ کویتی آئین کے مطابق شیخ مشعل کو ایک سال کے اندر نیا ولی عہد نامزد کرنا تھا۔