نئی دہلی(شِنہوا) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ جو ملک میں پر تشدد مظاہروں کے باعث اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد فرار ہو گئیں تھیں، برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک بھا رت میں قیام کرینگی۔
مقامی نیوز چینل ریپبلک ورلڈ کے مطابق 76 سالہ شیخ حسینہ نے ملک میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف احتجا ج کے بعد پیر کو استعفی دے دیا تھا اوروہ فوری طور پر فوجی ہیلی کاپٹر میں ڈھاکہ سے نکل گئی تھیں۔
ابتدائی ر پورٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ لندن جارہی ہیں اور بھارت پہنچنے کے بعد وہ کمرشل پرواز کے ذریعے تیسرے ملک جائیں گی۔
پیر کی شام ان کا ہیلی کاپٹرنئی دہلی کے قریب غازی آباد ائیر بیس پراتراتھا جس کے بعد سے وہ بھارت میں ہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وہ برطانوی حکومت کی طرف سے سیاسی پناہ کی منظوری کی منتظر ہیں۔