بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے روس ۔چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر ایسوسی ایشن کومبارکباد کا خط بھیجا ہے۔
شی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایسوسی ایشن نے 65 سال قبل اپنے قیام کے بعدسے ہمیشہ چین کے ساتھ تعلقات کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے دوستی کے اصول پر عمل کیا ہے۔
دونوں ملکوں کے عوام کے مابین باہمی افہام و تفہیم، دوستی اور باہمی اعتماد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشن نے دونوں ملکوں کے دوستانہ دوطرفہ تعلقات کے لیے عوامی حمایت کو مستحکم کیا ہے۔
شی نے واضح کیا کہ چین اور روس کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری نے ہم آہنگی کے ایک نئے دور کے لیے مختلف شعبوں میں وسیع تر تبادلوں اور تعاون کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کی اعلیٰ سطح کی پیشرفت کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔
شی نے مزید کہا کہ چین اور روس کے عوام کے مابین دوستی کی وجہ سےمستقبل میں ترقی کے وسیع تر امکانات اور وسیع تر استعداد موجود ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایسوسی ایشن اپنی عمدہ روایات کو فروغ دے گی اور دونوں ملکوں کے درمیان عوام کی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے میں وسیع تر کردار ادا کرے گی۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھی ایسوسی ایشن کو مبارکباد بھیجی تھی۔