شانشی (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے جمعرات کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ملک کے شمال مغربی صوبے شانشی میں انقلاب کے اولین مرکزیان آن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر لی چھیانگ،ژاؤ لیجی،وانگ ہوننگ،کائی چھی،ڈنگ شیو شیانگ اور لی شی بھی مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی جن پھنگ کے ہمراہ تھے۔
چینی رہنماؤں نے سی پی سی کی 7ویں قومی کانگریس کے انعقاد کے مقام ، آنجہانی رہنما ماؤ زے تونگ کی رہائش گاہ اور یان آن انقلابی میموریل ہال میں ایک نمائش کا دورہ کیا، جس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یان آن میں قیام کے 13 سال کی تاریخ سے متعلق چیزیں رکھی گئی ہیں۔