• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی کی جانب سے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیا بحرالکاہل برادری کی تعمیر کے لیے یکجہتی پر زورتازترین

November 21, 2022

بینکاک (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ  نے ایشیا بحرالکاہل  گھرانے  کی ایک  قوت  کے طور پر  پیروی کرنے  کی ضرورت بارے زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں  ایک ہی کشتی کے مسافروں کی طرح ایک دوسرے کی دیکھ بھال اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیا بحرالکاہل  برادری کی جانب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے  ۔

صدرشی نے  جمعہ کو29ویں ایشیا بحرالکاہل معا شی تعاون (اے پیک ) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل  ہمارا گھر ہے اوراس کے ساتھ ہی عالمی اقتصادی ترقی کا پاور ہاؤس بھی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران، خطے میں مضبوط اقتصادی تعاون نے ایشیا بحرالکاہل  معجزہ پیدا کیا ہے جس کودنیا بھر میں  سراہا جاتا ہے۔ ایشیا بحرالکاہل  تعاون لوگوں کے دلوں میں گہری جڑیں پکڑ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا ایک اور تاریخی دوراہے پر آ گئی ہے، اور اس نے ایشیا بحرالکاہل  کے اس  خطے کو اپنے موقف اور کردار میں مزید اہم اور نمایاں بنا دیا ہے۔

نئے حالات کا سامنا کرنے کے لئے  شی نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیا بحرالکاہل  برادی  کی تعمیر اور ایشیا بحرالکاہل  تعاون کو نئی بلندیوں  پر لے جانے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون  پر زور دیا۔ اس مقصد کےحصول کے  لیے انہوں نے کئی تجاویز پیش کیں۔

شی نے دیگر ملکوں  پر زوردیا کہ وہ بین الاقوامی ایمانداری اور انصاف کو برقرار رکھیں اور امن و استحکام پر مبنی ایشیا بحرالکاہل  تعمیر کریں ۔

انہوں نے  باہمی احترام، یکجہتی اور تعاون کی لازمی  اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا  کہ  کسی بھی چیز کے سامنے آ نے پر  بڑی تبدیلی  کے لیے تمام فریقین کے درمیان مشاورت ہو نی چا ہئیے۔