• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی کی اطالوی وزیراعظم میلونی سے ملاقاتتازترین

November 17, 2022

بالی ، انڈونیشیا (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی سے انڈونیشیا کے شہر بالی میں ملاقات کی ہے۔

 

شی نے کہا کہ دو قدیم تہذیبوں کی حیثیت سے چین اور اٹلی جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جو وسیع تر مشترکہ مفادات اور تعاون کی گہری بنیاد کے حامل ہیں۔

 

انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں ممالک کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ دوستی کی روایت کو آگے بڑھائیں ، اختلاف رائے ختم کرتے ہوئے مشترکہ بنیادوں پر آگے بڑھیں اور اتفاق رائے کو وسیع کریں۔

 

شی نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق چین۔ اٹلی حکومتی کمیٹی اور مختلف شعبوں میں بات چیت کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ ، صاف توانائی ، ایوی ایشن اور ایرو اسپیس اور تھرڈ پارٹی مارکیٹس جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو تلاش کیا جاسکے

انڈونیشیا، بالی میں چینی صدر شی جن پھنگ اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

شی نے کہا کہ چین نے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دیا ہے اور اٹلی سے اعلیٰ معیار کی مصنوعات درآمد کرے گا ۔ چین اٹلی کو چائنہ بین الاقوامی صارفین مصنوعات نمائش 2023 میں اعزازی مہمان کے طور پر خوش آمدید کہتا ہے۔

 

میلونی نے کہا کہ اٹلی بلاک تصادم کا حامی نہیں ہے۔ ممالک اپنے اختلافات اور اختلاف رائے کا احترام کر یں، یکجہتی کو مضبوط کر یں ، بات چیت اور تبادلے کو جاری رکھیں اور باہمی مفاہمت کو بڑھا ئیں۔

 

میلونی نے کہا کہ چین ایک بڑا ملک ہے اور ایشیا دنیا کے لئے بہت زیادہ اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ اٹلی پرامید ہے کہ وہ اقوام متحدہ ، گروپ آف 20 اور دیگر فریم ورکس میں چین کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا تاکہ دنیا کو درپیش مختلف اہم مسائل سے زیادہ مئوثر طریقے سے نمٹاجاسکے۔