• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی کا عوامی خدمت اور عوام پر انحصار کرنے بارے زورتازترین

October 23, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے  جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ جماعت کو ہمیشہ عوامی خدمت  کے لئے کام کرنا چاہئے اور مستقبل کے سفر میں عوام پر انحصار کرنا چاہئے۔

اتوار کے روز شی نے  عظیم عوامی ہال میں پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ زمانے کی گرد، مشکل حالات اور تندوتیز موجوں سے خوفزدہ نہیں ہے، کیوںکہ عوام نے ہمیشہ اس کی پشت پناہی کی اور اعتماد دیا۔

شی نے کہا ان کی ترجیحات کو اپنی ترجیحات بناکر اور ان کی خواہشات پر عمل پیرا ہوکر ہم سخت محنت جاری رکھیں گے تاکہ ان کی خواہشات حقیقت کا روپ دھارسکیں۔