• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شی کا عالمی حیاتیاتی تنوع کی حکمرانی نئی بلندیوں پر لے جانے بارے زورتازترین

December 29, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین عالمی حیاتیاتی تنوع کی حکمرانی کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی کوششیں کرے گا۔

شی نے یہ بات حیاتیاتی تنوع کے کنو نشن میں فریقین کی کانفرنس کے 15 ویں اجلاس (کوپ 15)کے دوسرے اور اعلیٰ سطح کے حصے کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں کہی۔

شی نے کہا کہ چین نے ماحولیاتی ترقی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے فروغ کے لئے فعال کوششیں کی ہیں، ماحولیاتی نظام کے تنوع ، استحکام اور پائیداری میں بہتری آرہی ہے۔

شی نے کہا کہ ہمیں چینی خصوصیات کے ساتھ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا راستہ مل چکا ہے۔

شی نے کہا کہ مستقبل میں چین ماحولیاتی ترقی آگے بڑھانا جاری رکھے گا، اور انسان و فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کے فروغ کو مدنظررکھتے ہوئے ترقی کی منصوبہ بندی کرے گا۔

شی نے کہا کہ ہم ماحولیاتی نظام کی بحالی پر عشرہ اقوام متحدہ کے لئے لائحہ عمل وضع اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بحالی پر بڑی تعداد میں اہم منصوبوں کا آغاز اور بین الاقوامی تبادلوں و تعاون کو مزید گہرا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ، بین الاقوامی سبز ترقی اتحاد اور کن منگ متنوع فنڈ کے ذریعے ترقی پذیر ساتھی ممالک کو مدد اور معاونت فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے تاکہ عالمی حیاتیاتی تنوع کی حکمرانی کو ایک نئی بلندی پر لے جایا جاسکے۔