تاشقند (شِںہوا) ازبکستان کے صدر شوکت میرزی یوئیف نے دورے پر موجود چین کے وزیرخارجہ چھن گانگ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ازبک صدر کا کہنا تھا کہ وہ دورہ چین کے منتظر ہیں۔
میرزی یوئیف نے چھن سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کو متفقہ ووٹ سے دوبارہ چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا انتخاب یہ ظاہر کرتا ہے کہ چینی عوام دل سے ان کی دانشمندانہ قیادت کی توثیق اور مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کا اچھا دوست ، قریبی اور قابل بھروسہ شراکت دار ہونے کے نا طے چین کی کامیابیوں پر ازبکستان خلوص دل سے خوش ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ برس ازبکستان کا کامیاب اور تاریخی دورہ کیا تھا جس سے ازبکستان ۔ چین تعلقات کو نئی جہت ملی۔
میرزی یوئیف نے کہا کہ ازبکستان "نیو ازبکستان" کی ترقیاتی حکمت عملی پر چین کے تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وہ ایک چین اصول پرسختی سے عمل پیرا رہے گا، وہ " تین قوتوں" دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ کارروائی کرے گا اور مشترکہ طور پر انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرہ قائم کرے گا۔
چھن نے میرزی یوئیف کو چینی صدر کا نیک خواہشات کا پیغام دیا اور چین۔وسط ایشیا سربراہ اجلاس اور چین میں بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے ان کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ ازبکستان معاشرے کے قیام پر اتفاق کیا تھا جس سے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سمت ملی۔
چھن نے کہا کہ چین نئی جہت کی بنیاد پر ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لئے کام کرنے کا خواہش مندہے۔