بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے وائولا ایمہرڈ کو سوئس کنفیڈریشن کی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
پیر کو اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ چین اورسوئٹزرلینڈ کی جدید سٹر ٹیجک شراکت داری نے ترقی کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھا ہے اور "مساوات، اختراع اور باہمی فائدے" کے تعاون پر مبنی جذبے کے تحت دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں نئی پیش رفت کو فروغ دیا ہے۔
صدر شی نے کہا کہ وہ چین-سوئٹزرلینڈ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سیاسی باہمی اعتماد کو وسعت دینے، باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے وائولا ایمہرڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔